نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بغیر منظوری 48 پرانے جہاز فروخت کرکے 9 نئے خرید لئے

نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بغیر منظوری 48 پرانے جہاز فروخت کرکے 9 نئے خرید لئے

Jan 13, 2014

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے ذیلی ادارہ نیشنل شپنگ کارپوریشن نے وزارت سے منظوری لئے بغیر 48 پرانے جہاز فروخت کرکے 9 نئے جہاز خرید لئے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے 12 ہزار ایکڑ رقبہ من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر اپوزیشن کے سیاستدانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابقہ حکومت میں سردا ر نبیل گبول کو پورٹ قاسم میں کھربوں روپے کے پلاٹ من پسند لوگوں میں تقسیم کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور پلاٹ کینسل کرنے پر وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ جہاز رانی اور بندرگاہوں کے نئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے 3 سال پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی گریڈ 17 کے افسرنعمان بشیر خان کو ایک ہی چھلانگ میں گریڈ 20 میں ترقی دیدی جس پر اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کے مطالبات کئے جا رہے ہیں۔ موصولہ دستاویزات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کوگزشتہ سال تقریبا دو ارب روپے کا فائدہ ہوا۔
جہاز

مزیدخبریں