امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سے کوئی خوشخبری وابستہ نہ کی جائے‘ ذرائع

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری صرف ایک وعدہ لے کر اسلام آباد آئے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ، پاکستان کی بدستور مدد کرتا رہے گا۔ جان کیری کے دورہ سے کوئی خوش خبری وابستہ نہ کی جائے ۔ اسلام آباد میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے باوجود پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات مخصوص سست روی سے چلتے رہیں گے اور باہمی تعلقات میں سلامتی کے موضوع کو ہی مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کے امکانات ہی زیر غور آئے اور وزیر اعظم نے امریکی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کی خواہش کا پھر ذکر کیا لیکن وزیر اعظم اور سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقا توں کے دوران سلامتی کے شعبہ میں تعاون اور خطہ میں امن و استحکام کی صورتحال کا موضوع ہی زیادہ تر زیر غور رہا۔
ذرائع/خوشخبری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...