سندھ سے دہشت گردی کے 27 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کیلئے وفاق کو ارسال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے دہشت گردی کے 27 مقدمات فوجی عدالتوں میں سماعت کے لئے وفاق کو بھجوا دیے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 27 مقدمات کی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کر دیں۔ ان میں ایس ایس پی چودھری اسلم خود کش حملہ، جسٹس مقبول باقر، فاروق اعوان پر حملوں کے مقدمات شامل ہیں۔ وفاقی حکومت مقدمات کی سکروٹنی کے بعد فوجی عدالتوں کو بھیجے گی۔ تمام 27 مقدمات 2014ءمیں دہشت گردی کے واقعات کے ہیں۔
سندھ/ 27 مقدمات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...