سعودی عرب پاکستان کو 40 ڈالر فی بیرل تیل کی فراہمی پر رضامند ہو گیا:ذرائع

اسلام آباد/ریاض (صباح نےوز) بین الاقوامی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے رجحان کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کو سبسڈائز نرخوں پر تیل کی چالیس ڈالر فی بیرل فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی حکمراں نواز حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ سعودی عرب پہلے بھی پاکستان کی مدد میں نمایاں دلچسپی لیتا رہا ہے۔ پاکستان کو چالیس ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل کی دستیابی سے مختصر المدت اقدام کے طور پر لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی جب کہ وسط مدتی حکمت عملی کے طور پر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، گردشی قرضے کا خاتمہ ہوگا اور سرکاری شعبے سے بجلی کے واجبات کی وصولی اور سسٹم لاسز میں کمی آ سکے گی۔
سعودیہ/رضامند





ای پیپر دی نیشن