لاہور (نمائندہ سپورٹس) سلیکٹرز نے عالمی کپ کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی تھی۔ کچھ کھلاڑیوں کو مجبوری اور کچھ کو ضرورت کے تحت منتخب کیا گیا۔ لیکن اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، منتخب ہونے والے کھلاڑی با صلاحیت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی،سی،سی گلوبل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر نے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔