نیو یونین نے ینگ پرنس کرکٹ کلب کو شکست دیدی، خان جمخانہ ٹیم سٹی جمخانہ سے ہار گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس)علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں نیو یونین نے ینگ پرنس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ینگ پرنس نے  مقررہ اووروں میں 82 رنز بنائے۔ نیو یونین کلب نے ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ دوسرے میچ میں سٹی جمخانہ نے خان جمخانہ کیخلاف آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ خان جمخانہ نے صرف نواسی رنز بنائے۔ شیخ عدیل نے تین اور محمد عبداللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سٹی جمخانہ نے ہدف 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن