لاہور (نمائندہ سپورٹس) پہلے ترک پلاسٹ ویٹرن کرکٹ گولڈ کپ کے گروپ میچ میں لاہور وائٹس سٹیگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیکسٹائل ٹائیگرز کو 11 رنز سے شکست دیدی۔ سٹیگ کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں لاہور وائٹس سٹیگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اووروں میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ کرامت علی 60 اور زاہد جاوید نے 53 رنز بنائے جبکہ ظہورالٰہی 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز کی جانب سے عبدالسلام 2 وکٹیں حاصل کرنے مںی کامیاب۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ اووروں میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنا سکی۔ مجاہد جمشید نے 44 اور ادریس ملک 47 رنز جبکہ رضوان نثار 81 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فاتح لاہور وائٹس سٹیگ کی جانب سے اسد اقبال نے 43 رنز کے عوض 4 اور ندیم غوری نے 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ دوسرے میچ میں عامر کیبلز نے ٹوٹلی سینئرز کو 21 رنز سے شکست دی۔ شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ فیصل ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ جمشید علی نے 58، سلیم ملک اور افضل شاہ نے 55,55 رنز بنائے۔ ٹوٹلی کی جانب سے نوید چشتی نے 4 اور نعیم خالد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹوٹلی سینئرز کی پوری ٹیم 219 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ طارق محمو نے 86 اور کامران ڈار نے 46 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی طرف اکبر علی اور ریحان رؤف نے 4,4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر افضل شاہ کو شاندار وکٹ کیپنگ اور 55 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔