امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سانحہ پشاورنے پوری قوم کو یکجا کردیا ہےتعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہےمذاکرات کی میز پر آنا چاہیےمذاکرات کرنے میں ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بھلائی ہے

پشاور آرمی پبلک سکول کے دورے کے دوران  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کو اپنے مسائل سڑکوں اور ٹی وی  شوز میں حل کرنے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیےمذاکرات کرنے میں ہی  دونوں کی  بھلائی ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ  وقت آگیا ہے کہ جب حکومت دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائےپاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جو مصیبتیں اور تکالیف برداشت کی ہیں وہ کسی اور نے نہیں کیںحکومت کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے سخت کرے،

ای پیپر دی نیشن