شہریوں کی حفاظت میں ناکامی کے غم میں فرانسیسی پولیس کمشنر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ہیلرک فریڈو پیرس حملے کے بعد دلبرداشتہ تھا۔ ادھر حملے میں مطلوب حیات بومدین کی ترکی آمد کی ویڈیو سامنے آگئی۔۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنتالیس سالہ ہیلرک فریڈو نے وسطی فرانس کے شہرلیموجِز میں واقع اپنے دفتر میں سرکاری پستول کے ذریعے خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل اس نے پیرس حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔ اس کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ہیلرک دلبرداشتہ تھا اور کام کی زیادتی اور ڈپریشن کا شکار تھادوسری طرف پیرس میں حملوں کے الزام میں فرانسیسی حکام کو انتہائی مطلوب الجزائری نژاد فرانسیسی خاتون حیات بومدین کی ترکی میں آمد کی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ ترکی کے ایک امیگریشن افسر کو اپنا پاسپورٹ پیش کررہی ہے، بومدین کے ساتھ ایک نامعلوم نوجوان بھی نظر آرہا ہے جو اس کے ساتھ ہی کاؤنٹر سے روانہ ہورہا ہے۔ بومدین کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ شام پہنچ چکی ہیں، فرانسیسی وزیرداخلہ برنارڈ کازینوف نے ملک بھر میں حساس مقامات پر دس ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ  یہود کے اسکولوں کے تحفظ کے لیے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن