بھارتی ریاست اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے اٹھائیس افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

Jan 13, 2015 | 17:14

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے مضافاتی گاؤں ملیح آباد کے لوگ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے، اس دوران شائقین میں شراب کے دور بھی چل رہے  تھے۔ کچھ دیر بے تماشئیوں کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی ، انہیں اسپتال لایا گیا جہاں اٹھائیس افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک سو بائیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے زہریلی شراب بیچنے والے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں زہریلی شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزیدخبریں