حکام کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے چینا موڑ کے قریب دو مسافر گاڑیاں اوور ٹیکنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیںحادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے،،،، زخمیوں اور لاشوں کو درگئی اوربٹ خیلہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،دوسری جانب مہردی کے مقام پر کارالٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور کار میں سوار دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے