موسم سرما کی پہلی بارش کے بعدراولپنڈی اسلام آباد میں موسم نکھر گیا شہر بھر میں بھی بوندا باندی نے سما باندھ دیا اور ساتھ ہی پہاڑوں پر برف باری سے ہرطرف سفیدی پھیل گئی

Jan 13, 2015 | 17:46

اسلام آباد اور گردونواح میں آج ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، برکھا رُت سے موسم سہانا ہوگیا گہرے بادلوں نے صبح سویرے ہی اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے تھے ،تاہم بادل گرجے بارش ہوئی،، اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا،،لوگ چھتریاں اٹھائے گھروں سے باہر نکل آئے اور سرد موسم کا لطف اٹھانے لگےموسم سرما کی پہلی بارش سے سردی اپنے جوبن پر پہنچ گئی،، بارش کے برستے ہی شہری تلے ہوئے پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئےتلی ہوئی مچھلی ، چپلی کباب  سموسوں اور پکوڑوں کا لطف اٹھاتے نظر آئے،سخت سردی میں شہریوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے مختلف گرم کھانوں کا سہارا لیا تو کچھ چائے کے مزے لیتے نظر آئے ادھر شہریوں نے موسم سرما کی پہلی بارش اور خشک سردی کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

مزیدخبریں