پرتگال اور اسپین کے کلب ریال میڈرڈکی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ فیفا پلیئر آف د ی ایئر ایوارڈ کیلئے منتخب رونالڈونےمسلسل دوسری اورمجموعی طورپرتیسری مرتبہ یہ ایوارڈحاصل کیا، انہوں نے میسی اور جرمن گول کیپر نیوئر کو پیچھے چھوڑ دیا۔فیفاپلیئرآف دی ایئرایوارڈ کی تقریب میں بہترین خاتون کھلاڑی کاایوارڈجرمنی کی نیڈائن کیسلرکےنام رہا جبکہ بہترین گول کرنے کا ایوارڈ کولمبیا کے ہیمزروڈریگزکو دیا گیا۔اس موقع پر مینزکوچ آف دی ایئرجرمنی کےجوکم لو اورویمنزفٹ بال کوچ آف دی ایئرکاایوارڈریلف کیلر مین نےجیت لیا۔تقریب میں فیفا ورلڈ الیون کا اعلان کیا گیا ۔فٹبال کی عالمی ٹیم میں فارورڈز میں آرین روبین، لیونل میسی، کرسٹیانو رونا لڈو ، مڈ فیلڈرز میں آندرے انیسٹا،ٹونی کروس اور اینل دی ماریہ ، ڈیفینڈرز میں فلپ لاہم،ڈیوڈ لوئز، تھیاگو سلوا اور سرجیو ریموس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کا گول کیپر مینوئل نیوئرہونگے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کرسٹیانو رونالڈو کو پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دے دیا۔ انہوں نے مسلسل دوسری بار یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ بہترین گول کرنے کا ایوارڈ کولمبیا کے ہیمز روڈریگز کے نام رہا۔
Jan 13, 2015 | 17:56