پاکستان چین اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے: میاں مقصود

Jan 13, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم قومی منصوبہ ہے،وفاقی حکومت اس حوالے سے صوبوں میں پائے جانے والے خدشات اور تحفظات کو دور کرے اور اتفاق رائے پیداکرے تاکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب رواں دواں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم وخوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا۔

مزیدخبریں