سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات خیبر پی کے میں ترقیوں کا ریکارڈ مسترد کر دیا

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ جنگلات خیبر پی کے کے 70سے زائد ملازمین کی گریڈ 16سے 17میں ترقی سے متعلق تمام تر ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ پیش کردہ ریکارڈ میں ابہام ہے بہتر ہوگا کہ سارا ریکارڈ پیش کیا جائے جب تک معاملہ واضح نہ ہو فیصلہ کیسے دیں۔ دوران سماعت خیبر پی کے لاء افسر نے بتایا کہ مذکورہ افسران کو ترقی دے دی گئی۔ اس بارے ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا ہے تاہم عدالت نے وہ ریکارڈ مسترد کردیا اور کہا کہ تمام ریکارڈ اگلی سماعت میں پیش کیاجائے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...