بہاولپور اور ٹوبہ میں 2 مجرموں کو پھانسی، راضی نامہ پر ایک کی موخر

Jan 13, 2016

بہاولپور/ٹوبہ ٹیک سنگھ / جھنگ (نامہ نگاران) بہاولپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ جھنگ میں ایک کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم عبدالرشید کو پھانسی دی گئی۔ منڈی یزمان کے مجرم عبدالرشید نے 2004ء میں زمین کے تنازع پر ایک شخص محمد شفیع کو قتل کردیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23سال سے قید سزائے موت کے قیدی محمد سردار علی کو پھانسی دی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 358 گ ب مغلی کے رہائشی ریٹائرڈ فوجی محمد سردار علی نے 2دسمبر 1993ء کو ضمنی الیکشن کے موقع پر انتخابی رنجش کی بنا پر اپنے ہی گائوں کے امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جھنگ میں قتل کے مجرم عمر دراز کی پھانسی روک دی گئی عمر دراز کو گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں پھانسی دی جانی تھی مدعیان کے ساتھ صلح ہونے پر عمر دراز کی پھانسی کو روک دیا گیا۔

مزیدخبریں