چھانگا مانگا (نامہ نگار) تھانہ چھانگا مانگا میں منشیات کے ایک مقدمہ میں چرس کی بھاری مقدار خورد برد کرنے اور ناقص تفتیش کرنے پر سب انسپکٹر محمد اصغر اور اے ایس آئی محمد رفیق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا، سب انسپکٹر پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ چھانگا مانگا میں اپنی تعنیاتی کے دوران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں برآمد کی گئی چرس میں مبینہ خورد برد کی اور چار کلو چرس کو جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہ کیا گیا اے ایس آئی محمد رفیق پر الزام ہے کہ اس نے اپنی تعیناتی کے دوران بطور تفتیشی افسر تفتیش میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا۔