کے الیکٹرک نے فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی

کراچی (آئی این پی) کے الیکٹرک کی جانب سے فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی گئی ‘ کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے‘ نیپرا کا کہنا ہے کہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی کیونکہ نومبر میں بجلی کی پیداوار پر ستر کروڑ روپے اضافی فیول لاگت آئی تھی۔ جبکہ نومبر میں ایک ارب اکیس کروڑ پچاس لاکھ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...