ریاض (آن لائن) سعودی وزارت صحت نے پاکستان سے نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ویب سائٹ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ملکی ہسپتالو ںمیں پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف ممالک سے نرسنگ سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان، مصر، سوڈان بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب کا پاکستان سے نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ
Jan 13, 2016