افغان فوج چالیس فیصد گھوسٹ فوجیوں پر مشتمل ہے:امریکی خبررساں ادارہ

Jan 13, 2016

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ اربوں ڈالر افغانستان میں گھوسٹ فوجیوں پر خرچ کر رہا ہے جن کا وجود صرف کاغذات کی حد تک محدود ہے ۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج چالیس فیصد گھوسٹ فوجیوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلمند میں صوبائی کونسل کے سربراہ کریم اٹل نے بتایا کہ فوجی چوکیوں پر جہاں 20 فوجی موجود ہونے چاہئے وہاں صرف آٹھ یا دس فوجی ہیں اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ کچھ لوگ تنخواہیں تو لے رہے ہیں تاہم کام نہیں کر رہے کیونکہ ان کا تعلق کسی نہ کسی اہم شخصیت جیسا کہ مقامی جنگی آقائوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کیسز ایسے بھی ہیں کہ مرے ہوئے فوجیوں یا پولیس اہلکاروں کے نام سرگرم فورس کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سینئر افغان حکام ان کی تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔

مزیدخبریں