اسلام آباد (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے مظفر آباد اور راولاکوٹ ہوائی اڈوں پر توسیعی کام کے حوالے سے فوری ہدایات جاری کرنے پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام اپنے خط میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انہیں ہوائی اڈوں کے منصوبوں پر چند ماہ کے اندر ابتدائی کام کے آغاز پر انتہائی مسرت ہوئی ہے جو وزیراعظم کی ہدایات کی بناء پر ممکن ہوا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر آسان رسائی فراہم ہو گی۔