کسانوں اور مزدوروں کیلئے نئی سیاسی پارٹی بنانے پر غور شروع

لاہور (نیوز رپورٹر) کسان راج تحریک پنجاب کے چیئرمین ارسلان خاں خاکوانی ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اصغر علی گجر نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں اور مزدوروں کو اسمبلیوں کا نمائندہ بنانے کے لئے ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کے لئے غورو خوض شروع کر دیا۔ نئی سیاسی پارٹی کے لئے تینوں راہنمائوں نے قواعد و ضوابط بنانے کے لئے غورو خوض شروع کر دیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ ملک بھر کے کسانوں اور مزدوروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کسانوں اور مزدورو ں کے مخلص اور بے داغ نمائندوں کو اسمبلیوں میں جگہ دلوائی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن