لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کی تینوں سٹاک ایکس چینجز کے انضمام کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج کے پہلے دو دن کی تجارتی سرگرمیوں میں اسلام آباد سٹاک ایکس چینج اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شمولیت سے سٹاک ایکس چینج کے تجارتی والیم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انضمام سے پہلے لاہور اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کا مجموعی تجارتی حجم صرف اعشاریہ دو سات فیصد تھا۔ تجارتی حجم میں اضافہ سرمایہ کاروں کے مفاد میں بڑھتا رہے گا اور دونوں سابق سٹاک ایکس چینجز کے بروکرز تجارتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی۔