پاکستان میں کپاس کی پیداوار 15 سال کے مقابلے میں کم ترین سطح پرآگئی

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معیشت کادارومدار کاٹن پر ہے۔ اس سال ملک کی مجموعی پیداوار مقررہ ہدف سے 34 فیصد کم ہے اور کپاس کی پیداوار پچھلے پندرہ سال کے مقابلے میں کم ترین ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال آغاز سے اب تک ملک بھر میں کپاس کی 92لاکھ 79 ہزار 105 بیلز آ چکی ہیں جو ملکی پیداوار کی پچھلے پندرہ سال کے مقابلے میں کم ترین پیدوار ہے۔ پنجاب میں 55لاکھ 74ہزار 767 بیلزہیں جو 45فیصد کم ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں سندھ میں 37لاکھ 4ہزار 338بیلز ہیں جو صرف 4فیصد کم ہیں۔زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیداواری ہدف کم ہے۔ کھاد اور اسپرے وغیرہ کا مہنگا ہونا اوررہی سہی کسر کپاس کی فصل پر کیڑوں کا حملہ اورقیمت کا اچھا نہ ملنا زمیندار کی کمر توڑ دیتاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...