لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے یکم جولائی سے 30 دسمبر 2015 ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 51.5 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ یہ بات صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب محمد اقبال چنڑ کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری اور صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ محمد ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک نے رواں سال کیلئے پیداواری قرضہ جات کے سلسلہ میں 5 ارب اور دیگر قرضہ جات کی مد میں 6ارب روپے کا ہدف مقرر کیا۔