پاکستان، ایران کا گوادر اور چاہ بہار کو ملانے کیلئے ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان اور ایران نے گوادر اور چاہ بہار کو ملانے کیلئے ریل لائن بچھانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ایران، مکران ڈویژن کو فراہم کی جانے والی 7 میگاواٹ بجلی میں مزید 30 میگاواٹ کا اضافہ کریگااور نیشنل گرڈ میں شامل ہونیوالی ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرتا رہیگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے گورنر آقا علی اوساط ہاشمی کی قیادت میں 22رکنی ایرانی وفد نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، گوادر پورٹ اتھارٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دو نوں جانب کے رہنمائوں نے سرحد کی سکیورٹی، منشیات کی سمگلنگ اور سرحد پار غیر قانونی آمد و رفت سمیت دیگر امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی حکومت نے ایران کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...