لاہور میں چھاپہ‘ میڈیا ہائوسزپر حملوں میں ملوث 7 دہشت گرد گرفتار

Jan 13, 2016

لاہور (نامہ نگار) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشتر کہ کارروائی میں لاہور سے کالعدم لشکرجھنگوی کے 7دہشت گردوں کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور میڈیا ہائوسز کے نقشے برآمد کرلئے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز لاہور کے علاقہ سمن آباد میں انسداد دہشت گردی فورس اور احساس اداروں نے مشتر کہ کارروائی کی اس دوران سیف اللہ ‘وحید اور نواز سمیت 7 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ دہشت گردی میڈیا ہائوسز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے جبکہ لاہور میں پہلے میڈیا ہائوسز پر ہونے والے حملوں میں بھی یہی دہشت گرد ملوث ہیں جن کو اب مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ دہشت گردوں نے میڈیا ہائوسز پر حملوں کا بھی اعتراف کرلیا۔

مزیدخبریں