’’سکون مل گیا‘‘ گلوکار غلام علی کا کولکتہ میں کنسرٹ، وزیراعلی ممتا بینرجی نے استقبال کیا

کولکتہ (نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں پرفارم کرکے سکون مل گیا۔ انہوں نے کولکتہ کے نتیاجی اندور سٹیڈیم میں گزشتہ رات کنسرٹ کے دوران غزلیں اور گیت سنائے سٹیڈیم میں آمد پر وزیراعلی مغربی بنگال ممتا بینرجی نے غلام علی کا استقبال کیا اس موقع پر ممتا بینرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ کولکتہ میں پرفارم کرکے انہیں سکون ملا اور اداسی ختم ہو گئی کیونکہ وہ کچھ عرصے سے بے اطمینانی محسوس کر رہے تھے۔ دریں اثنا ریاست تری پورہ جہاں بی جے پی کے متنازع رہنما ٹتھگٹا رائے جنہیں گورنر لگایا گیا ہے نے غلام علی کو کولکتہ میں پرفارم کرانے پر ممتا بینرجی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنگالی ہندوئوں کو سب سے زیادہ زخم دیئے ممتا بینرجی وہاں کے گلوکار کی عزت افزائی کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...