اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں غیر مشروط تحریری معافی منظور کرلی۔ منگل کو الیکشن کمشن میں عابد شیر علی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ عابد شیر علی نے معاملے پر غیر مشروط تحریری معافی مانگ لی جس پر الیکشن کمشن نے وزیر مملکت کی یہ معافی منظور کرلی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ عابد شیر کی غیر مشروط معافی‘ الیکشن کمشن نے منظور کرلی
Jan 13, 2016