اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے‘ سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینگے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی توانائی کے شعبہ کی معروف بین الاقوامی کمپنی چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن کے چیئرمین لو چن Lu Chun) (Mr. کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میںتوانائی کے شعبہ خصوصا سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن نے پنجاب میں سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں چائنہ تھری گورجیس کے ماہرین کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کریگا۔ وزیراعلیٰ نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین انتہائی بااعتماد اور مخلص دوست ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاکستان اور چین کے مابین معاشی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ چین کی جانب سے 46 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ تاریخ ساز اقتصادی پیکیج چین کے صدر اور وزیراعظم کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا مظہر ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع ہو چکا ہے اور منصوبوں کی تکمیل سے پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرۂ امتیاز ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سولر، ونڈ، خصوصا سمال ہائیڈل پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس ضمن میں چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لے اور پنجاب میں توانائی سیکٹر میں بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھائے، ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔ چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن کے چیئرمین لو چن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف توانائی کے منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کر رہے ہیں۔ چین میں بھی شہباز شریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں اور برق رفتاری سے کام کرنے کے انداز کو سراہا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ خصوصا سمال ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں تعاون کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مرزا محمد یاسین اور مرحوم مسلم لیگی رہنما ادریس جانباز کی بیوہ و ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...