اللہ کا ذکر کرنے سے دلوں کا زنگ اترتاہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی

Jan 13, 2016

ملتان( نامہ نگار خصوصی) اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ دلوں کا زنگ اللہ کے ذکر سے اترتا ہے۔ دل جیب بیدار ہوتا ہے تو اس میں فاروقی وحیدری صفات پیدا ہوتی ہیں دل کی تطہیر بہت ضروری ہے۔ آج شرق تا غرب ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ہمارے اندر بہت سے اصلاحات ہونے والی ہیں۔ جب معاشرہ میں فحاشی عریانی، ناپ تول میں کمی بے ایمانی عام ہوجائے تو ایسے معاشرے کو بھوک قحط اور طاعون کے عذاب میں مبتلا کردیا جاتاہے۔ قرآن اور اللہ کے رسول نے ملک کو امن استحکام نصیب ہو۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں میلاد وحق باہو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اصلاحی جماعت کے سرپرست اعلیٰ اور جانشین سخی سلطان باہو صاحبزادہ سلطان محمد علی نے ملک واستحکام سلامتی کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، پروفیسر محمد حیات اعوان، سابق ٹاو¿ن نائب ناظم، فیاض احمد خان، سابق ناظم آفتاب احمد ودیگر موجود تھے۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے مزید کہا کہ دلوں کا اطمینان چاہئے ہو تو اللہ کے ذکر کو معمول بناو¿ قیامت کے دن مال اولاد کاروبار کام نہیں آئے گا۔ معاشرہ کی فلاح واصلاح نیکی کا فروغ ہماری ذمہ داری ہے۔ معاشرہ افراد کا آئینہ ہے۔ معاشرے کی موجودہ صورتحال ہماری اپنی پیدا کردہ ہے اور یہ حالات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں