پاکستان میں حالیہ برسوں میں مالیاتی شعبےمیں ترقی اوربینکنگ بہترین رہی: آئی ایم ایف

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کیساتھ مشاورتی اجلاس ہوا  جس میں آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان میں معاشی بحالی کےتسلسل کاخیرمقدم کیا . عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا کہ 2013میں مشکل حالات کےباوجودپاکستان نےمعاشی ترقی کی. پاکستان میں حالیہ برسوں میں مالیاتی شعبےمیں ترقی اوربینکنگ بہترین رہی. پاکستانی حکومت نےمراعات اورچھوٹ دینےکےنظام کوبہترکیا . آئی ایم ایف کے مطابق ٹیکس وصولی میں بہتری اورصوبائی ٹیکس حکام سےرابطوں کوبڑھایا. پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہوا اور حالیہ برسوں میں پاکستان میں افراط زرمیں کمی ہوئی.

ای پیپر دی نیشن