ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزمان پر 26 جنوری کو فرد جرم عائدکی جائے گی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزمان پر 26جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی ایفی ڈرین کیس کی سماعت جمعرات کو انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی کی عدالت نے کی عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب اور علی موسی گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے کونسل نے کہا کہ ایفی ڈرین منشیات کے زمرے میں نہیں آتی فرد جرم کس قانون کے تحت عائد کی جائے گی فاضل جج نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنا عدالت کا کام ہے آپ ہمیں نہ بتائیں آپ کو اگر اعتراض ہوا تو اس کو چیلنج کرلینا عدالت نے ملزمان کو چھبیس جنوری تک طلب کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایفی ڈرین کیس

ای پیپر دی نیشن