فیصلے کا وقت آگیا‘ 29جنوری کو عدالت لگے گی‘ حقوق دینا ہونگے: مصطفی کمال

کراچی(آئی این پی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے اب فیصلے کا وقت آ گیا ہے 29 جنوری کو پنڈال سجے گا اور عدالت لگے گی‘ 29 جنوری کے بعد حکمرانوں کو حقوق دینے پڑیں گے نہیں تو وہ حکمرانی نہیں کر سکیں گے،۔ لوگ اپنے کام چھوڑ کر 29جنوری کو تبت سینٹر پہنچیں۔ ہم روایتی سیاست کرنے نہیں آئے، بلکہ عوام کو حقوق دلائیں گے، کراچی کے عوام کھڑے ہوگئے تو پھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اب مایوسیوں کو ختم ہونا ہے، پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے والہانہ انداز میں جلسے میں شرکت کی۔29 جنوری کو تبت سینٹر پر ہونے والے جلسے میں عوام کی تعداد نہیں بتا سکتا، بلکہ ایک سرا تبت سینٹر ہے جبکہ دوسرے کا معلوم نہیں۔ ہمارے جلسے کا عنوان ’’ کراچی وہ امانت ہے جو پاکستان کی ضمانت ہے اور کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کراچی میں ایسا کوئی گراؤنڈ نہیں تھا جہاں ہم اتنا بڑا جلسہ کر سکتے اس لئے تبت سینٹر کا انتخاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...