گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے جی ڈی اے افسر کو جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے جی ڈی اے کے آفیسر مرزا بابر کو جوڈیشل مجسٹرٹ محمد خالد کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے اہلکارو نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سامان کی خریداری میں شہری سے دس ہزار روپے رشوت لی جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے نشانزدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ہیں جس پر فاضل جج نے ملزم مرزا بابر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔
گوجرانوالہ: عدالت نے رشوت لیتے گرفتار ہونے والے جی ڈی اے افسر کو جیل بھیج دیا
Jan 13, 2017