میانمار کے ہزاروں روہنگیا مسلمان کشمیر آ گئے : مفتی سرکار کا انکشاف

Jan 13, 2017

جموں (اے این این) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے میانمار کے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی کشمیر آمد کا انکشاف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 4088کشمیری مجاہدین پاکستان یا آزاد کشمیر میں موجود ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں میانمار اور تبت سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 13433 ہے ،322دیگر غیر ملکی بھی ریاست میں قیام پذیر ہیں۔گزشتہ روز اسمبلی میں بی جے پی کے ممبراسمبلی راجیش گپتا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیراعلی جو وزارت داخلہ کی انچارج بھی ہیں،نے بتایاکہ جموں و کشمیر میں 322 پاکستانی شہری رہ رہے ہیں جن کی تعداد سرینگر اور جموں اضلاع میں زیادہ ہے۔

مزیدخبریں