سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کا خدشہ، راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا، بھارتی میڈیا

Jan 13, 2017

جے پور /نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کے خدشے کے پیش نظر راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس منوج بھٹ کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع کے ایس پیز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھاکہ پولیس افسران کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع کے ایس پیز اس حوالے سے اجلاس منعقد کررہے ہیں۔

مزیدخبریں