کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ حکومت سندھ نے جواب داخل کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے ہیں ، چھٹیوں پر گئے تھے واپس آکر جوائن کرلیا ہے ۔ سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی اور شہزاد رائے سمیت 7 افراد نے اے ڈی خواجہ کے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دی ہیں۔جن میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایاجائے۔ عدالت نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کے وکل کوا آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کر دی۔
اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے حکومت سندھ نے جواب داخل کرادیا
Jan 13, 2017