لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے اپنے صاحبزادے پرنس جارج کیلئے ایک ایسی آےا (نینی) کا انتخاب کیا ہے جو نہ صرف مارشل آرٹس کی ماہر ہے بلکہ جیمز بانڈ کی طرح گاڑی بھی چلا سکتی ہیں۔ماریا ٹریسا ٹیوریون بورالو نامی یہ آیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مارشل آرٹس کی ماہر ہے۔اور مشہور جاسوسی کردار جیمز بانڈ کی طرح مہارت سے گاڑی چلانے پر عبور رکھتی ہے۔