بلال یاسین کے فیصل آباد میں چھاپے ناقص صفائی اور ملاوٹ پر 2 فیکٹریاں سیل

Jan 13, 2017

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے دورہ فیصل آباد کے دوران مختلف ہوٹلزو ریسٹورنٹس، فوڈ فیکٹریز و فوڈ سنٹرز پراچانک چھاپے مارے اورچھاپہ مار کارروائی کے دوران گندے ماحول اور ناقص گولی ٹافی اور ملاوٹی مرچ تیار کرنے والی دو فیکٹریوں کو فوری طور پر سیل کر دیا جبکہ ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیا گیا دیگر کارروائی کے دوران دو ریسٹورنٹس کو چیک کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری کے ناقص معیار،گندگی،گھٹیا غذائی اجزاء کا استعمال اور کوکنگ سٹاف کی بداحتیاطی سمیت پیورفوڈ ایکٹ کی متعدددیگر خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ کو پانچ لاکھ جبکہ کے دوسرے کو ایک لاکھ روپے کے موقع پر ہی جرمانے کئے گئے ۔ دریں اثناء کا ہنہ نومیں سخی پاک ڈیری کو سربمہر کرتے ہوئے مالکان کے خلاف FIRدرج کروا دی۔ غزالی روڈ پر واقع کیچن کانفیڈینس ‘سکیم موڑ اتحاد کالونی میں صدیق مچھلی فروش سر بمہر کر دیا۔ چوک یتیم خانہ میں باباجی قلفی والے کوجرمانہ، چائنہ سکیم میں ایم ایس بیکری (پروڈکشن یونٹ )‘نیو ٹولنٹن مارکیٹ شادمان میں بیسٹ چکن کو سربمہر کر دیا جبکہ ببلو چکن سیل پوائنٹ کو 10000 روپے، عرفان چکن سیل سنٹر کو 5000 روپے ،جھولے لعل چکن سینٹر کو4000 روپے، امان چکن سیل سنٹر کو 5000 روپے جبکہ عمار چکن سیل کو 25000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزیدخبریں