سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائوکے باوجود کاروبارکاتیزی پر اختتام

Jan 13, 2017

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری تیزی پر100 انڈیکس 145.42 پوائنٹس اضافہ پر 49517.02 کی ریکارڈ حدپربند رہا۔ سرمایہ کا ری مالیت میں 24ارب 78کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں آئل وگیس سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر انڈیکس 288.67 پوائنٹس اضافہ پر 49805.71 تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کسی جانب مثبت پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹیکسٹائل پاور‘بینکنگ اورگیس سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے روز کی تیزی پر حاصل کرلئے ۔مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار437کمپنیوں تک رہا جس میں 218کمپنیوں میںاضافہ‘202میں کمی اور17کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 98کھرب 61 ارب 93کروڑ 26لاکھ 4ہزار 699 روپے سے بڑھ کر98کھرب 86 ا رب 71کروڑ 35لاکھ 46ہزار655 روپے ہوگئی۔ گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 10کروڑ 24لاکھ 66ہزار880 حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 56کروڑ 31 لاکھ60ہزار750 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں