خطرناک مکھیوں سے بچنے کیلئے آم، کینو اور امرود کے گرے پھل دبا دیے جائیں: محکمہ زراعت

لاہور(نیوزرپورٹر)زونیٹا اور ڈارسیلوز خطرناک مکھیاں ہیں یہ موسم گرمامیں آم،کینو اور امرود پر حملہ کرتی ہیں ،ان تینوں پھلوں کے کاشتکار موسم سرمامیں زمین پر گرے ہوئے پھل زمین پر دبادیں تاکہ موسم گرما میں پھلوں پر مکھیوں کا حملہ ہونے امکان کم سے کم ہوسکے ، محکمہ زراعت نے مکھی کی سال میں 13نسلیں جنم لینے سے پھلوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات میں غیر معمولی اضافہ روکنے لئے نیا لائحہ عمل ترتیب دے دیاگیا ہے ۔پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں۔ سال میں کم از کم اس کی 10 سے 13 نسلیں چلتی ہیں۔ پاکستان میں اس کی دو اقسام قابل ذکر ہیں جن میں زونیٹا اور ڈارسیلوز پائی جاتی ہیں۔دنیا بھر میں پسند کئے جانے والے پاکستان کے تین اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کے لئے 227.610 ملین روپے کا منصوبہ شروع ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...