سیئول (بی بی سی) جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سانگ کے سربراہ لی جائے یونگ سے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ سام سنگ کمپنی پر الزام ہے کہ انھوں نے صدر پاک گْن ہے کی دوست اور کرپشن سکینڈل کی مرکزی کردار چوئی سْن سِل کی تنظیموں کو 31 لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔