تحریک انصاف کی ”سٹیپنی“ پنکچر ہوگئی، جھوٹوں کا منہ کالا ہوگا: مسلم لیگ ن

اسلام آباد (آن لائن + این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ”سٹیپنی“ پنکچر ہوگئی، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات غلط ثابت ہوئے۔ عمران خان حسد میں مبتلا ہو کر ملک میں ترقی روکنا چاہتے ہیں، جھوٹوں کا منہ کالا ہو گا،شکست ان کا مقدر بنے گی، وزیراعظم عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے باہر وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائرہ حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سیاست کرنے والے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ثابت ہو گیا کہ پانامہ میں جن اثاثوں کا ذکر آیا۔ اس کا تعلق منی لانڈرنگ ، قوم کا پیسہ لوٹنے، ٹیکس چوری وغیرہ سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران کا ایجنڈا ملک کی ترقی روکنا ہے اور اس لئے وہ ایٹم بم، ہیلتھ کیئر، قومی مالیاتی و اقتصادی پالیسی، تعلیمی اصلاحات اور پورے سسٹم کو بہتر بنانے والے وزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ میں عمران کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اب ملک میں صرف ترقی ہو گی اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقدر بنے گا، منہ جھوٹوں کا ہی کالا ہو گا۔ طلال نے کہا عمران خان کے وکلاءنے اچھی کوشش کی کہ جھوٹ سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کیا جائے لیکن اچھی وکالت کے لئے اچھے کیس کی ضرورت ہوتی ہے۔ سچ کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ زور کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ سچ خود ہی سامنے آ جاتا ہے۔ عدالت میں ہمارے وکیل نے الزام لگانے والوں کے سارے الزام اور دعوے غلط ثابت کر دیئے۔ عمران کو گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ان کے وکلاءپنکچر ہو گئے اب گاڑی نہیں چل سکتی۔ نعیم بخاری بیمار ہیں دعا کرتے ہیں اللہ ان کو اچھی صحت دے تاکہ وہ عدالت آئیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ بخاری صاحب کو عمران کی جانب سے کیس لڑنے کی فیس ملتی نظر نہیں آرہی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان قلابازیاں کھا رہے ہیں ان کے وکیل اچھلتے رہے الزامات پر الزامات لگائے لیکن جب ہمارے وکیل نے دلائل شروع ہوئے تو کھلاڑیوں کی سٹیپنی پھٹ گئی اور وہ بھاگ نکلے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شکست و ریخت ان کی مقدر بنے گی۔ مائزہ حمید نے کہا کہ ایک بات ثابت ہو گئی کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں آیا۔خیبر پی کے میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، ان کا مقصد پاکستان کے اندر بہتری لانا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ہر منصوبے میں تاخیر کرانا ہے۔ پانامہ کیس پر وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کا آج بھی وہی موقف ہے جو شروع دن سے تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...