::قطری‘ دیگر عرب شہزادوں کو قانون کی خلاف ورزی سے روکا جائے: وزارت داخلہ کا خارجہ کو خط

Jan 13, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت داخلہ نے قطری اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کی جانب سے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی پر وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ شکار کیلئے آنے والے قطری اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کو پاکستانی قانون کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا کہ شکار کیلئے آنے والے قطری اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں اور ان کے اسٹاف کی آمدو رفت انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ہونی چاہئے، جبکہ عرب شہزادوں کی امیگریشن ہوتی ہے اور نہ سکیورٹی کلیئرنس ہوتی ہے۔ شہزادوں کے پاس ویزے بھی نہیں ہوتے، جبکہ عرب شہزادوں کے سیکورٹی سٹاف میں بھارتی باشندے بھی شامل ہوتے ہیں۔ عرب شہزادوں کو پابند کیا جائے کہ آمد سے قبل پیشگی آگاہ کریں تاکہ ان کو ویزوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادوں کو چھوٹے ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

مزیدخبریں