پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت کا فیصلہ معطل کر دیا

پشاور (آن لائن) فوجی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم قاسم شاہ کی سزا پر عمل درآمد پر حکم امتناع جاری کردیا۔ قاسم شاہ کو مانسہرہ میں ایک این جی او پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مجرم قاسم شاہ کے اہل خانہ نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ اس سے قبل 29 اگست 2016 کو بھی پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ایک ملزم فضل ربی کی سزا معطل کردی تھی۔

سزا معطل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...