لاہور (سٹاف رپورٹر+ نمائندگان) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 2016ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق سیکرٹری بورڈ پروفیسر رانا عمران ارشد نے بتایا ہے کہ انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان میں کل 10458 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 3928 امیدوار کامیاب ہو سکے ۔اس طرح نتیجہ کا تناسب 37.56 فیصد رہا ۔ علاوہ ازیں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے نتائج کے مطابق امتحان میں پاس ہونے والوں کا تناسب 30.23فیصد رہا۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق ضمنی امتحان میں 34264 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے10358امیدوار پاس ہوئے جبکہ مجموعی طور پر پاس ہونے والوں کی شرح 30.23 فیصد رہی جبکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ءکے شیڈول کااعلان کر دیا گیا ہے امتحان کاآغاز 6 مئی سے ہو گا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق امتحان میںمجموعی طور پر28817امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 10530 کامیاب قرار پائے اورکامیابی کا تناسب36.54فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق پری میڈیکل بوائز میں421 او رگرلز میں1310 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب157 اور731 کامیاب قرار پائے۔ پری انجینئرنگ بوائز میں1410 اور گرلز میں633 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب593 اور324 کامیاب قرارپائے‘جنرل سائنس گروپ بوائز میں1651 اور گرلز میں1783 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے بالترتیب735 اور1058 کامیاب ہوئے۔ کامرس بوائز میں2137 اور گرلز میں1409 امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 626اور662 کامیاب قرار دئیے گئے۔ہومینیٹیز گروپ بوائز میں5516 اور گرلز میں12547 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب1134 اور4510 نے کامیابی حاصل کی۔
نتائج کااعلان