2018ءکے انتخابات میں نواز زرداری اتحادی ہونگے : شیخ رشید

Jan 13, 2017

اسلام آباد(آن لائن+صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرکار نے منی ٹریل بتاد ی تو ان کے کیس میں جان ہے ورنہ بے جان ہے، آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کیا گیا یا تو ان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پانامہ میں سرکاری وکیل دلائل دیں گے، میں نے کل وزیراعظم نواز شریف کو بلانے کی استدعاکی تھی۔انہوں نے کہا سرکار بتائے 12 ملین درہم میں کس طرح اتنی برکت پڑی۔کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔کیس میں بڑی جان ہے امید ہے کہ انصاف ہو گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے 2017کو ملکی سیاست کا اہم ترین سال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف 2018ءکے انتخابات میں اتحادی ہوں گے۔
شیخ رشید

مزیدخبریں