4 سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کےخلاف درخواست پر چیئرمین نادراسے ایک ہفتے میںجواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چار سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چئیرمین نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار بھائیوں عبدالحمید، عبدالمجید، عبدالمناف اور عبدالقیوم کے وکیل ریاض نے عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈز نادرا نے بلاک کر دئیے ہیں جبکہ درخواست گزار بھائیوں نے متعلقہ حکام کو اپنے تمام کوائف فراہم کیے ہیں لیکن اس کے باوجود نادرا شناختی کارڈ بحال نہیں کیے جا رہے۔

شاختی کارڈز بلاک

ای پیپر دی نیشن