لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مناواں کے علاقہ محمود بو ٹی میں انٹرچینج کے قریب نجی تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کو حادثاتی قرار دیدیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ درج کی گئی ہے جس میں 174 کی کارروائی کی گئی ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں جو تدفین کے لئے آبائی علاقوں میں لے گئے۔ دوسری جانب آگ لگنے سے جھلسنے والے افراد کا علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز تعمیراتی کمپنی کی جانب سے سرونٹ ریسٹ ہاﺅس میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ کوٹ ادو سے خبر نگار کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی برادری کے 4 مزدوروں کی نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ کنسٹرکشن کمپنی میں نماز جنازہ کے بعد نعشیں آبائی گاﺅں روانہ کردی گئیں۔ تاخیر پر کوٹ ادو میں احتجاج بھی کیا گیا۔ نماز جنازہ آج آبائی گاﺅں میں ادا کی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کے آگ سے جھلسنے والے بھائی کی حالت بھی غیر ہے۔
نعشیں ورثاءکے حوالے